Biography of Hazrat Mawlana Mufti Shah Muhammad Abdullah Phoolpuri Sahib (DB)

Hazrat Shaykh Mufti Muhammad Abdullah Phoolpuri (DB) is one of leading mashaaikh of Tasawwuf in the present era. Hazratwala (DB) devotes himself entirely to the service of Islam. Hazratwala (DB) completed the Iftaa’ exam successfully and at the top of his class earning the first place position in his student days while Hazrat was in Mazahir ul ‘Uloom Saharanpur. Hazrat broke the  30 year old record held in the madrasah and earned the highest possible grades in the history of the madrasah. Hazratwala (DB) regularly delivers lectures, and he has written many books.

Hazrat Shaykh Mufti Muhammad Abdullah Phoolpuri (DB) is one of the most gifted scholars of Islam today. His reputation and standing to the Muslims of Indian subcontinent needs no introduction. However, for the benefit of others, Hazratwala (DB) has been favored by Allah to have been spiritually nurtured by many of the greatest and most renowned Awliyaa’ (saints) of the recent past. Hazratwala (DB) regularly travels to many countries, transforming the lives of people all over the world. A testament to his deep love for Allah, his uncompromising dedication to Sunnah of the blessed Prophet (Sallallahu ‘Alayhi Wa Sallam), and his firm adherence to Shari’ah is that thousands of religious scholars and students of Islamic learning are among his students (mureeds). His inclination towards the Creator – The Almighty Allah began from his early childhood. He dedicated his life to be in the service of those pious servants of Allah, whom the world today refers as Ahlullah (saints) even before he became a teenager. From the tender age of 12, he began attending discourses of the renowned scholars of the time. His discourses permeate the listeners’ hearts with Allah’s love, greatness and the hope of salvation. Every word he utters brings one closer to the Creator – Almighty Allah. His company impresses upon those around him to converge their mental as well as physical ‘ being ‘ into living a life according to the Creator’s criterion. His discourses know no language, color or age barriers and even those alien to Urdu benefit.

In his discourses and writings, he explores profound topics relevant to the Ummah at this time. Other ‘Ulama throughout the world benefit from and utilize his understanding and explanation of man’s relationship with Allah.  They use his explanation about the prevalent spiritual and physical diseases and his prescription for their rectification as a crucial resource to aid them in their work.

مختصر تعارف

عارف بالله پیرطریقت حضرت اقدس مولانا مفتی محمد عبدالله صاحب پھولپوری دامت برکاتہم

نام ونسب: آپ کا نام محمد عبدالله بن ابوالبرکات (عرف چھوٹے بابو) بن شاہ عبدالغنی بن شیخ عبدالوہاب بن شیخ امانت الله ہے، حضرت شیخ امانت الله اپنے وقت کے صاحب نسبت بزرگ اور ولی کامل تھے، آپ کا اصلاحی تعلق حضرت مرزامظہرجان جاناں علیہ الرحمہ کے خانوادہ تصوف سے تھا۔

ولادت: حضرت اقدس کی ولادت آپ کے نانیہال موضع آنوک پوسٹ سرسال ضلع اعظم گڈھ میں ہوئی، دادا جان حضرت پھولپوری  نے آپ کو دیکھ کر فرمایاکہ یہ بچہ بڑا ہوکر بہت بڑا عالم اور میرا جانشین ہوگا، یہ پیشین گوئی حرف بحرف صحیح ہوئی۔

سکونت: آپ کے دادا حضرت مولانا شاہ عبدالغنی پھولپوری  اپنا آبائی وطن چھوڑکر پھولپور ہجرت کرآئے تھے، اور یہیں مستقل سکونت اختیار کرلیئے اسی وجہ سے آپ کا پورا خاندان پھولپور میں مقیم ہوگیا، اسی مناسبت سے آپ بھی ”پھولپوری“ کہلاتے ہیں۔

آپ کے دادا صاحب نسبت بزرگ تھے، آپ ۱۸۹۰ء میں ضلع اعظم گڈھ کے ایک گاوٴں ”چھاوٴں“ میں پیدا ہوئے، علوم ظاہری میں کمال پیدا کرنے کے بعد علوم باطنی یعنی تصوف کی طرف توجہ دی، اور اپنے زمانہ کے حکیم ومجدد شیخ الکل علی الکل حضرت مولانا شاہ اشرف علی تھانوی علیہ الرحمہ کے دست حق پرست پربیعت کی، اور اس راہ میں بھی کمال پیدا کیا اور اپنے شیخ کے علوم ومعارف کے امین بن گئے۔

حضرت تھانوی علیہ الرحمہ اپنے زمانہ کے مجدد تھے مجدد ایسے لوگوں کو کہا جاتا ہے جو دین میں پھیلی ہوئی بدعات کو ختم کرکے قرآن وسنت کو رواج دیتے ہیں،حدیث میں ہے حضوراکرم ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ ہر سوسال بعد دین کے اندر جو خرابیاں پیدا ہوجاتی ہیں ان کو فرد کرنے کے لئے میری امت میں سے ایک آدمی بھیجا جاتا ہے جو دین کی تجدید کرتا ہے۔

حضرت اقدس تھانوی علیہ الرحمہ بھی ان ہی برگزیدہ ہستیوں میں سے تھے جن سے الله تعالیٰ نے تجدید دین کا کام لیا تھا، اور بلاشبہ وہ اپنے صدی کے مجدد تھے۔

وعظ وتقریر ،تصنیف وتالیف کے ذریعہ الله تعالیٰ نے ان سے اس قدر کام لیا کہ آج اس کا تصور کرنا محال نہیں تو مشکل ضرور ہے، ملک کے گوشے گوشے میں آپ کی تقریر کی بازگشت سنائی دیتی ہے، کوئی عالم ایسا نہیں جو آپ کی تصنیفات سے بے نیاز ہو، آپ کی تالیفات کی تعداد پندرہ سوتک پہونچ جاتی ہے۔

ان ہی برگزیدہ ہستی کی صحبت میں حضرت مولانا شاہ عبدالغنی پھولپوری  نے بھی تربیت پائی، اور صدق وصفا کے ساتھ ایک مدت تک اپنے باطن کی اصلاح کرتے رہے اور بالآخر خلافت سے سرفراز ہوئے ، حضرت تھانوی کے دل میں ان کا احترام اس طرح راسخ ہوا کہ خود شیخ اپنے مرید کے متعلق یہ فرمایا کرتے کہ حضرت مولانا پھولپوری ان لوگوں میں سے ہیں جن کا میں خود احترام کرتا ہوں، جب یہ آتے ہیں تو میں اپنے قلب میں سکونت محسوس کرتا ہوں اور ان کے کثرت ذکر کی وجہ سے میرے دل کی کیفیت بدل جاتی ہے۔

حضرت تھانوی  کی وفات کے بعد تمام متعلقین نے آپ کو اپنا بڑا تسلیم کرلیا بلکہ ان میں سے اکثرنے اپنی اصلاح آپ سے کرائی ، اور کئی ایک آپ سے باضابطہ بیعت ہوگئے۔

۱۳۴۹ء میں آپ نے شیخ ومربی کے حکم سے ایک ادارے کی بنیاد ڈالی، یہی ادارہ آج مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم کے نام سے مشہور ہے اور ترقی کے بام اوج کو چھورہا ہے۔

آپ نے خون جگر سے اس کو سینچا، پروان چڑھایااوریہیں سے اصلاح افراد کا وہ عظیم الشان کام انجام دیا جس کی وجہ سے پورا علاقہ بددینی کی راہ پر جاتے جاتے رک گیا اور اپنی پوری زندگی اسی کارخیر میں لگادی ، مخلوق خدا کو ہرطرح سے سمجھابجھاکرراہ راست پر لانے میں اپنی پوری توانائی صرف فرمادی۔

آپ فطرةً محتاط تھے، تقویٰ اور پرہیز گاری کے آثار آپ کے اعضاء سے چھلکتے محسوس ہوتے، اسی احتیاط اور تقویٰ کا اثر تھا کہ کبھی بھی مدرسہ کی کوئی چیز نہیں چکھی، نمک سے بھی حتی الامکان احتراز کرتے رہے، تنخواہ تو دورکی بات ہے، علاقہ اس بات کے لئے شاہد ہے۔

آپ علم وفضل مین بھی ایک امتیازی درجہ رکھتے تھے، ادق سے ادق اور غامض سے غامض مضمون کو بڑے خوش اسلوبی سے سمجھادیا کرتے تھے، اسی وجہ سے ایک مرتبہ دارالعلوم دیوبند میں تدریسی خدمات انجام دینے کے لئے حضرت تھانوی نے آپ کو منتخب فرمایا تھا۔

میدان تصوف کے آپ شہسوار تھے، مسترشدین کی اصلاح وتربیت اپنے شیخ حضرت تھانوی کے ہوبہو فرماتے تھے، ملک کے بے شمار علماء صلحاء اور نواب آپ کے ارادت مندوں میں داخل تھے، ان کی دیکھ ریکھ آرام وراحت کا بڑا خیال فرماتے۔

آپ کے خلفاء بھی بڑے پائے کے ہوئے اور بے شمار لوگوں نے اپنی مکمل اصلاح آپ سے فرمائی ،ان ہی تربیت یافتہ لوگوں میں سے حضرت اقدس مولانا شاہ ابرارالحق صاحب حقی نورالله مرقدہ‘ بھی ہیں، حضرت مولانا ابرارالحق صاحب ان خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں جن کو حضرت تھانوی رحمة الله علیہ نے زمانہ طالب علمی ہی میں بیعت فرمالیا تھااور کچھ ہی دنوں کے بعد خلافت سے سرفراز فرمایا، پھر ان کی وفات کے بعد حضرت پھولپوری قدس سرہ‘ کے دامن تربیت سے وابستہ ہوگئے اور ان ہی کی خدمت میں رہ کر ایک عظیم مصلح بن کرنکلے۔

آپ کی اصلاح کا دائرہ بہت وسیع ہے ،ہرشعبہ میں جہاں جہاں سنت کے خلاف امور رواج پاگئے تھے آپ نے اس کی اصلاح فرمائی اور اس کو سنت کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے رہے، اسی وجہ سے آپ محی السنّہ سے مشہور ہوئے۔

الله تعالیٰ نے آپ سے بھی بڑا کام لیا ، اپنے علاقہ ہردوئی میں ایک دینی ادارہ قائم کیا جو ہر چہارسو مشہور ہے، اس کے علاو ہ اور بھی بے شمار دینی ادارے اور رفاہی کاموں کے نگراں اور ذمہ دار تھے، اور دعوة الحق کے تحت بے شمار مکاتیب اور مدارس کا قیام فرمایا، اور آخر میں تقریباً ۱۶/سال تک مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔

آپ کے مریدین اور خلفاء کا ایک طویل سلسلہ بھی ملک اور بیرون ملک پھیلا ہوا ہے ، اسی مضبوط اور طویل سلسلہ کی ایک روشن کڑی جنیدوقت ، بقیة السلف، محدث عصر، قطب زمانہ عارف بالله حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد عبدالله صاحب پھولپوری ناظم اعلیٰ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر کی ذات گرامی ہے ، آپ کی ذات دادا جان جضرت مولانا شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری  اور حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب ہردوئی ، دونوں حضرات کی تعلیمات اور دعاوٴں کا سنگم ہے اور مرکز ہے، حضرت پھولپوری کے علوم ومعارف بھی آپ کو ودیعت کی گئی اور حضرت ہردوئی قدس سرہ‘ کا جذبہ اصلاح بھی وافرمقدار میں عطاکیا گیاہے۔

الله تعالیٰ نے آپ کو بے شمار خوبیوں سے نوازہ ہے، سوزوگداز دل عطا کیا گیا ہے، اور امت کی تڑپ بھی اندرون قلب سے ظاہر ہوتی ہے، علم سے بھی بہرہ ور ہیں، عمل کا داعیہ بھی پیدا کیا گیا ہے، رکھ رکھا میں سادگی ، معاملات میں صفائی، کردارمیں پختگی، گفتار میں جاذبیت، ملاقات میں اپنائیت، ہرہر ادا سے سنت کی خوشبو پھوٹتی ہوئی محسوس ہوتی ہے، حسن سیرت وصورت کے ساتھ ساتھ دنیاوی جاہ وجلال اور مال ومنال سے بھی بہرہ مند ہیں، آپ کے پاس جو بھی آتا ہے ظاہری ہو یاباطنی، مادی ہو یا روحانی، جسمانی ہو یا قلبی، دینی ہو یادنیاوی، اپنے اپنے ظرف اور استعداد کے مطابق وہ دامن مراد بھر کرجاتا ہے، وہ خود استفادہ کرتا ہے اور دوسروں کو بھی اسی درکا راہی بناتا ہے، بڑوں کی توقیر، چھوٹوں پر شفقت ، طلبہ پر مہربانیاں اور مریدین پر آسانیاں آپ کی فطرت ثانیہ ہے، ہزاروں کی تعداد میں مسترشدین راہِ سلوک طے کررہے ہیں۔

آپ تحصیل علم کے بعد مستقلاً درس وتدریس میں لگے ہوئے ہیں اور بزرگوں کی طرف سے اصلاح خلق کی جوذمہ داری آپ کے دوش مبارک پر ڈالی گئی ہے اسے بھی باحسن طریقہ انجام دے رہے ہیں ، طالبان علوم نبوت کو بھی سیراب فرمارہے ہیں اور طالبان انوارنبوت کی بھی خبرگیری فرماتے ہیں، جہاں آپ کے شاگردوں کی لامحدود تعداد ملک کے گوشے گوشے میں پھیلی ہوئی ہے وہیں آپ کے مریدین ومسترشدین بھی اکناف عالم میں بکھرے ہوئے ہیں۔

الله تعالیٰ نے آپ کو جہاں بانی، حسن انتظام کا بڑا ملکہ عطافرمایاہے ، مدرسہ کی بلااختلاف رائ ذمہ داری جب آپ کے ناتواں کندھے پرڈالی گئی اور اس کے ناظم بنے تو مدرسہ میں چار چاند لگ گیا، جہاں اسکے درودیوار اور تعمیرات میں تبدیلی ہوئی وہیں تعلیمی شعبہ جات بھی ترقی کی راہ پر چل پڑے ہیں، ہرشعبہ نہایت ہی مستعدی اور حسن نظم کے ساتھ اپنے کام میں رواں دواں ہے۔

آپ جس طرح اپنے متعلقین کی اصلاح اور ان کی ترقی کے لئے فکر مند اور کوشاں رہتے ہیں، اسی طرح عامة الناس کے احوال سے بھی باخبر ہیں ، لوگوں کو برائی سے نکال کر جادہٴ مستقیم پر لاکھڑا کرنے کے لئے دوردراز کا سفر بھی کرتے ہیں اوران کی کسی دینی تنظیم اور ادارہ میں شریک ہوکر ان کی رہنمائی بھی فرماتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک میں بے شمار رفاہی کام کرنے والی تنظیموں کے آپ ذمہ دار ہیں۔

آپ کے کام کا دائرہ وسعت اختیار کرتا جارہا ہے ، آپ مدارس کو ایک نئے انداز سے پیش کرنے کے خواہاں ہیں، اسکے نظم وانصرام کو وہ ترقی عطاء کرنے کی فکر میں ہیں جو معاشرہ میں ایک ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو، خانقاہی نظام جو آج مخدوش ومہجور ہوچکا ہے اس کو ایک نئے سرے سے ملک کے طول وعرض میں پھیلانے کی تگ ودوفرمارہے ہیں۔

درحقیقت آپ اکابرین کے سچے جانشین ہیں ان کے منصوبوں کو مزید ترقی دینے کے لئے رات دن فکر مند رہتے ہیں، حضرت اقدس کی پوری زندگی سنت وشریعت کی سچی تصویر ہے ، خواص یعنی طبقہ علماء اور عوام میں آپ کی مقبولیت روز افزوں ہوتی جارہی ہے بلکہ آپ کی اصلاحی اور تجدیدی کاموں کو دیکھ کر لوگ آپ کو اس صدی کے مجدد کی شکل میں دیکھ رہے ہیں۔

ولیس علی الله بمستنکر

أن یجمع العالم فی واحد

شاید الله تعالیٰ آپ سے کوئی بہت بڑا کام لینے والا ہے ، جس کو ظاہرمیں نگاہیں دیکھنے سے عاجز ہیں ، آپ کی یہ اقبال مندی مستقبل کے سنہرے ہونے کا پیش خیمہ ہے، قریب سے دیکھنے والے گرویدہ ہیں ہی دور والے بھی کچھ کم دل گرفتہ نہیں ہیں، الله تعالیٰ حضرت اقدس کے سایہ کو ہم نااہلوں پر قائم رکھے، طویل عمر تک مع صحت وعافیت اور قیامت تک حضرت والا کا فیض دائم وقائم رہے ۔(آمین یا ربّ العالمین بحرمة سید المرسلین علیہ الصلوٰة والتسلیم)

 

Explore posts in the same categories: Akaabir, Connection with Allah, Love of Allah

One Comment on “Biography of Hazrat Mawlana Mufti Shah Muhammad Abdullah Phoolpuri Sahib (DB)”

  1. azghanvi Says:

    MashaAllah, hazrat wala (maulana shah hakeem muhammad akhtar sb ra) used to say, that my shaikh hazrat maulana shah abdul ghani pholpuri used to say, that in our family … grandson become sahib e nisbat and attain high degree of friendship with Allah tala.

    like written in urdu article,

    – hazrat shaikh amanat ullah
    – hazrat maulana shah abdul ghani pholpuri
    and now (by our guman aqrab ilal yaqeen)
    – hazrat mufti abdullah pholpuri d.b.


Leave a comment